بیرسٹر سیف

جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹان جیسے سانحے کا پروگرام بنایا تھا،بیرسٹر سیف

پشاور (نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے گزشتہ رو ز ماڈل ٹان جیسے سانحے کا پروگرام بنایا تھا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان خراج تحسین کی مستحق ہیں، بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جعلی حکومت فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں