عمر ایوب

عمر ایوب کی بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ سے 7 مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ سے 7 مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچایا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے فائرنگ کے نتیجے میں 7 بے گناہ مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بے گناہ محنت کش اور مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوںنے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غم اور دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوںانہوںنے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاء کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں