یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کی پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ مزدوروں کو ناحق قتل کرنا انسانی اقدار کے منافی ہے، واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فائرنگ کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کو ناحق قتل کرنا انسانی اقدار کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرشبلی فراز نے بھی پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں