' مسرت جمشید چیمہ

جعلی حکمرانوں کا پی ٹی آئی پر جبر اور تشدد ان کے اندر کاخوف ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں کا پی ٹی آئی پر جبر اور تشدد ان کے اندر کاخوف ہے ،مقدمات ، گرفتاریوں اور تشدد کے باوجود کارکنان اور سپورٹرز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر دیوانہ وار باہر نکلتے ہیں ،مسلط کئے گئے حکمرانوں کیلئے آپشنز محدود ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فارم 47کے ذریعے آنے والوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں اس لئے یہ حالات میں سدھار پیدا کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔

دنیا ترقی میں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور انہیں عمران خان اور ان کی جماعت کو دیوار سے لگانے سے فرصت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ موجودہ جعلی حکمران زور زبردستی مسلط کئے گئے ہیں اس لئے یہ غیر معمولی فیصلے نہیں کر سکتے ، عوام انہیں 8فروری کو مسترد کر چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے جلسے کی ہر کال پر باہر نکل کر اس پر دوبارہ مہر ثبت کرتے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جعلی حکمران یاد رکھیں جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور یہ لوگ بھی اسی طرح کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں