مریم نواز

پاکستان اور چین سی پیک کی مشترکہ تعمیر کیلئے پرعزم ہیں، مریم نواز

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے چین کے کی قیادت اور عوام کو 75 ویں قومی دن پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام برادر ملک چین کی 75ویں سالگرہ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

مریم نواز نے صدر شی جن پنگ اور ان کے رفقا کار کے لئے بھی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین او رپاکستان مثالی ہمسائے، اچھے دوست اور قابل قدر شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی حکومت سے عوام کی سطح تک ناقابل تردید حقیقت ہے، چینی تعاون سے پاکستانی معیشت کی ترقی اور استحکام میں مدد مل رہی ہے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے لئے پر عزم ہیں، چین نے عالمی سطح پر انسانی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مشترکہ روشن مستقبل کی تعمیر کے ویژن کو فروغ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں