اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹر فیصل واوڈا کا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، آئینی ترامیم سمیت کافی چیزیں ہوجائیں گی۔ ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست دان اپنا موقف بیچنے پر تیار ہوں تو ملک کی بات کرہی نہیں سکتے، نظام چلے گا یا نہیں چلے گا سب بات کرتے ہیں کسی نے بہتری کے لیے بات کی؟
قوم کا خون پینے والوں کو جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے اور سسٹم کی بات کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحث اسٹیبلشمنٹ نظام ہے یا نظام کا حصہ ہے، حکومت خطرناک کام کررہی ہے کہ اپنا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال رہی ہے، کسی کو پلس یا مائنس کریں گے تو اس کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی بات ہو تو سیاست کی مدت کیوں نہیں ہوتی، سیاست دان کی مدت طویل کیوں ہوتی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آج جن پر تنقید کی جاری ہے بتادیں ایس آئی ایف سی بنانے والا کون تھا، اس حکومت کو گرانے کے لیے جلسے جلوس کی ضرورت نہیں یہ اپنے لیے خود ہی کافی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈانے کہا کہ یہ لوگ ایک نظام کو دوسرے نظام سے لڑا رہے ہیں اور خود پیچھے بیٹھے ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مولویوں کا نہ ہونا ممکن نہیں ہے، آئینی عدالت بنے گی جو پرانی خبریں بتائی تھیں ویسے ہی ہوگا۔