بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کردیا

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی )بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا،میںپاکستان ایس سی او کے ایونٹ پر جارہا ہوں۔جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آئوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں