حلیم عادل شیخ

اسرائیل کے مظالم کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ایک “ناجائز ریاست” قرار دیا جو فلسطینیوں پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کی خاموشی کو “جرم” قرار دیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا فلسطینی عوام کی نسل کشی پر ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے، انہوں نے تمام مسلم ممالک سے فلسطینیوں کی جدوجہد میں عملی حمایت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا ایک سنگین ناانصافی ہے، اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

حلیم عادل شیخ نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ محض اظہارِ یکجہتی کے بجائے فلسطینی عوام کی حقیقی مدد کرے۔ انہوں نے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ “فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے غم و غصے کا باعث بن رہا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں