شان مسعود

شان مسعود کو شاندار کارکردگی پر تحفہ مل گیا

ملتان (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر تحفہ مل گیا۔ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کپتان شان مسعود نے 177 گیندوں پر 151 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، انہیں جیک لیچ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

اس سنچری کے ساتھ شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے 34ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ وہ تیسرے قومی کپتان ہیں جنہوں نے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شان کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور انہیں پیش کیے گئے تحفے کی ویڈیو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شان مسعود کو ‘جرسی’ بطور تحفہ دی گئی ہے جس میں ‘شان 2000’ درج ہے۔علاوہ ازیں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی پاکستان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور بیٹرز کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں