نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی ویمنز ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد کپتان ہرمن پریت کور کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان سے امیدیں لگا لی تھیں، تاہم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بھی بری طرح شکست ہوئی جس کے بعد ورلڈکپ سے نہ صرف گرین شرٹس کا قصہ تمام ہوا بلکہ بھارتی ٹیم کو بھی گروپ اسٹیج سے گھر جانا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے در پے ناکامی کے بعد بی سی سی آئی اب ہرمن پریت کی جگہ کسی نئی پلیئر کو کپتان بنانے کے بارے میں غور کررہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی خواتین ٹیم کی ویمزن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افسوسناک کارکردگی کے بعد انھیں تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی تاکہ مستقبل میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھا سکے۔بھارتی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مازومدار ا?ئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ حکام اور سلیکشن کمیتی سے جلد ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بہترین اور مضبوط ٹیم کے طور پر دیکھا جارہا تھا، تاہم بلیو شرٹس سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں، اس کے علاوہ پاکستان ویمنز ٹیم سے لو اسکورنگ میچ میں بھی انھوں نے کافی تگ و دو کے بعد ہدف حاصل کیا تھا۔