پیٹرولئیم مصنوعات

پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر15.7فیصدکااضافہ ریکارڈ

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی ) پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر15.7فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات پر4.053ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.7فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات پر3.502ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، ستمبرمیں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.388 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات پر1.331ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر1فیصدکی کمی ہوئی، اگست میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.398 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا،

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدپر1.430 ارب ڈالر،ایل این جی کی درآمدپر1.027 ارب ڈالر، ایل پی جی کی درآمدپر2.41ملین ڈالراوردیگر پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات پر1.355 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2566000 ٹن خام تیل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1530000ٹن کے مقابلہ میں 68فیصدزیادہ ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں