لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں26ویں آئینی ترمیم کا کالعدم قرا ردینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نذیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،
عدالت نے کہاکہ اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہو چکی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔