سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ کسی ترمیم کے ذریعے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ایک ایسی ترمیم لائی گئی جس نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کردیا ہے۔ ہماری ریاست کا اہم ستون عدلیہ ہے جس پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس آئینی درخواست کی بنیاد آئین کے آرٹیکل 199 کے مینڈیٹ کی روشنی میں ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو خوش کرنے کے لئیے ترمیم نہیں لائی جاسکتی۔ آپ ابھی تک اس بات کو واضح نہیں پائے ہیں کہ کس طرح اس ترمیم سے عدلیہ پر حملہ کیا گیا ہے۔ اگر چاہیں تو کچھ دنوں کے بعد ان درخواستوں کو سن لیتے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں