چین اور برازیل

چین اور برازیل کا اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کر نے پر اتفاق

برا زیلیا (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر  شی جن پھنگ اور برازیل کے صدر  لوئیز اناسیو لولا دا سلوا  نے برازیلیا میں  بات چیت کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے صدر لولا کے ساتھ خوشگوار، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی ہے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرتے رہنا چاہیے اور خود مختاری ، سلامتی، ترقیاتی مفادات اور دیگر مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہیے۔

دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بہتر کام کرنا ضروری ہے۔ ہمیں کثیرالجہتی میکانزم جیسے کہ اقوام متحدہ، جی 20 اور برکس میں قریبی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ اگلے سال چین-لاطینی امریکہ فورم کے باضابطہ قیام کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر چین ، برازیل اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر چین۔لاطینی امریکہ تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

 لولا نے کہا کہ چین برازیل کا سب سے اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے اور برازیل میں چینی کمپنیوں نے برازیل کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ دونوں فریقوں نے پائیدار ترقی، بنیادی ڈھانچے، مالیات، توانائی کی تبدیلی، ایرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسیع اور گہرا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے۔ برازیل اور چین ہاٹ اسپاٹ مسائل کے پرامن حل کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ،جی ٹونٹی اور  برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم کے تحت مزید بات چیت اور قریبی تعاون کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں