تل ابیب (نمائندہ خصوصی )غزہ جنگ کی مخالف این جی اونے ہالینڈ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے لیے اسلحے کی برآمد اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ تجارت سے روکا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو اس مطالبے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔درخواست کے مطابق ہالینڈ 1948 کے نسل کشی کے خلاف کنونشن کا دستخط کنندہ ہے۔
اس لیے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کرے جو نسل کشی کے خلاف ضروری ہیں۔فلسطینیوں کے حقوق کی حمایتی ‘این جی او’ الحق اور المیزان مشترکہ طور پر عدالت میں درخواست گزار ہیں۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت اسرائیل کے خلاف اقدامات میں ناکام ہوئی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کو بھیجے جانے والے اسلحے کو فوری طور پر روکے۔