خواجہ آصف

جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت کریں’خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات کی بھرمار ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو پی ٹی آئی رہنما خودکش حملہ قرار دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہر رہنما پریشانی کے عالم میں ویڈیو بیان کی مختلف تشریح کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود اپنے بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیچارے پی ٹی آئی والے مطلب بتا بتا کے رل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں