سالانہ امتحان

میٹرک کے سالانہ امتحان2025کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں6دسمبر تک توسیع

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا سمیت پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحان2025کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 27نومبر سے بڑھا کر6دسمبر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت ثانوی تعلیمی بورڈز پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 27 نومبر سے بڑھا کے 6 دسمبر کر دی جس کے بعد امیدوار طلبا و طالبات ڈبل فیس کے ساتھ 21 دسمبر تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 2 جنوری2025 تک داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں