علیمہ و عظمیٰ خان

9 مئی مقدمات، علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کے خلاف 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ راستے بند ہیں،

علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں ہیں، ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے علیمہ خان ، عظمی خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکرلی اور جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات پر مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں