لاہور(نمائندہ )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں، خیبر پختون خوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔