لاہور(نمائندہ خصوصی )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاسٹ کال لاسٹ فال میں تبدیل ہو گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فرنچائز آج دیوالیہ ہو گئی ہے، اور عوام نے ان کے فساد اور فتنہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات اب ان کے گھر میں ہی طے ہونے چاہیے، بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا۔انہوں نے بشری بی بی اور علیمہ باجی کی غیر موجودگی پر بھی تنقید کی، کہا کہ دونوں غائب ہیں اور جلد ہی علی امین گنڈاپور کی غیر موجودگی کی خبر بھی آئے گی۔فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پر لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پر لگا ہے، فتنے نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔
سنئیرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الجہاد کو فساد اور فتنہ کی نذر قرار دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماں نے ہمیشہ ملک کو بند کرنے کی بات کی اور اپنے اہداف کے لیے فساد پھیلایا، آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ صرف دھوکہ ثابت ہوئے، اور یہ بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد کو چھوڑ دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب ان کے انقلاب کا تماشہ ختم ہو چکا ہے اور قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔