اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کرسکے گی۔اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے۔
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔