چینی وزیرِ دفاع

چینی وزیرِ دفاع کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

بیجنگ (نمائندہ خصوصی )چینی وزیرِ دفاع ڈونگ جن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے اور وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے کریک ڈان کا حصہ ہے۔اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات نہیں دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں