چین

چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین نے حال ہی میں افرادی تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے اپنے اقدامات کو جاری رکھا ہے اور گزشتہ ہفتے ویزا فری ممالک کی ایک نئی فہرست کا اعلان کیا ہے جس سے غیر ملکی سیاحوں میں چین کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بدھ کے روزاس حوالے سے چین کی وازارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال کے آخر سے اب تک چین نے 38 ممالک کو ویزا فری رسائی دی ہے اور 25 ممالک کے ساتھ باہمی ویزا فری پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چین نے ویزا درخواست فارم کو آسان بنایا ہے، فنگر پرنٹ کے استثنیٰ کا دائرہ وسیع کیا ہے اور ویزا فیس میں کمی کی ہے جس سے چین میں داخلے کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے ملک میں غیر ملکی دوستوں کی زندگی کو زیادہ آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے بھی اقدامات اختیار کیے ہیں جن میں موبائل ٹرمینلز ، بینک کارڈز اور نقد رقم کی ادائیگی جیسی خدمات کو بہتربنانا، انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم بنانا اور غیرملکی دوستوں کے لئے خصوصی خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے بھرپور کوشش کرتا رہے گا اور دنیا بھر سے دوستوں کے چین آنے کا خیرمقدم کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں