شیخ وقاص اکرم

ہمیں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیں،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس وقت کہاں ہیں جبکہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم کے بھائی تیمور سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ چکے ہیں۔تیمور سلیم خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، بشری بی بی اور عمر ایوب اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی نے رات کو سرکٹ ہاﺅس مانسہرہ میں قیام کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں