لاہور (نمائندہخصوصی) سینئر اداکار اشرف خان نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ اسٹیج ڈرامہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے درست نہیں ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اسٹیج ڈرامہ تباہی کے دور سے گزر رہا ہے ، خالی ہوا میں باتیں کرنے سے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی اس کے لئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج کے ان تمام سینئر اداکاروں جنہوںنے اسٹیج پر ڈرامے کو اصل شکل میں پیش کیا ا ن کو اب کمرشل ڈرامے سے دور کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ۔
آج کا اسٹیج ڈرامہ صرف ڈانس تک ہی محدود ہو چکا ہے ،جب کسی ڈرامے میں بارہ بارہ گانے شامل ہوں گے تو وہاں اصلاح کرنے کیلئے کیا باقی رہ جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سنا تھا حکومت نے اسٹیج کی بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے کیا نتائج نکلیں گے اس بارے پیشگی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔