چینی صدر

چینی قوم درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی کی حامل قوم ہے, چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چھیو شی میگزین کے 23 ویں شمارے میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چین کے صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  کا  اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ہمیں درست راستے پر قائم رہنا اور جدت طرازی پر عمل کرنا چاہئے”۔ یہ مضمون  جنوری 2013 سے اگست 2024 تک   شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔
 مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی قوم درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی کی حامل قوم ہے۔درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی پر عمل کرنا  نئے دور میں ملک کی حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کا اہم نظریاتی طریقہ ہے۔ صرف درست راستے پر قائم رہنےسے ہی ہم تخریبی غلطیوں سے بچ سکتے اور صرف جدت طرازی سے ہی ہم وقت کو سمجھ  کر اس  کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ چینی طرز کی جدیدیت کی تلاش ہی  درست راستے پر قائم رہتے ہوئے جدت طرازی کا ایک تاریخی عمل ہے۔

چینی طرز کی جدیدیت کو  آگے بڑھانےکے نئے سفر میں، ہمیں  چینی طرز کی جدیدیت کی چینی خصوصیات،  بنیادی تقاضوں اور اہم اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اور ساتھ ہی ملک کی مجموعی ترقی میں جدت طرازی کو نمایاں مقام دینا ہوگا،۔ ہمیں تھیوری، عمل، نظام، ثقافت سمیت دیگر پہلوؤں میں جدت طرازی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا ہوگا، اور ترقی کے نئے شعبوں کو مسلسل کھولنا ہوگا اور ترقی کے لئے نئی  قوت محرکہ تشکیل دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں