یاسمین راشد

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد و دیگر عدالت میں پیش، ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ خصوصی )9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماءیاسمین راشد و دیگر کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں جج ارشد جاوید کے روبرو ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو چالان فراہم کیا جائے۔

قبل ازیں ملزمان کو جیل سے عدالت پہنچایا گیا تھا، جہاں ان کی حاضری مکمل کروائی گئی۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کو
چالان فراہم کرنے کا حکم دے کر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف گلبرگ ، ماڈل ٹاون سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں