کورونا وائرس

کورونا وائرس، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے اوپر چلی گئی.

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو ماہ سے زائد عرصے بعد چار فیصد سے اوپر رہی، چوبیس گھنٹے میں 12 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پرآ چکا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1123 افراد میں عالمی وباءکورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار فیصد سے زائد رہی، ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار فیصد سے اوپر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں