بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی.

راولپنڈی (گلف آن لائن) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ مقامی آبادی کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں