پیرس(گلف آن لائن)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس کے شائقین کو جنوری 2021سے پہلے کھیلوں کے میدانوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجازت کے بعد شائقین کی تعداد کا تعین گراﺅنڈ کے سائز کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ فرانس کے صدر نے کانفرنس کال کے ذریعے کھیلوں کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواںدسمبر تک شائقین کی کھیلوں کے میدانوں میں واپسی ممکن نہیں ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلا ﺅ کے بعد کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے گزشتہ ماہ جزوی لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا۔