اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے اپنے ارکان کے لئے استعفے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیئے ہیں جن پر حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔استعفی پارٹی کی ہدایت کے مطابق طے شدہ تاریخ کو سپیکر کو جمع کروائے جائیں گے ۔