ماؤنٹ مونگنئی (گلف آن لائن) پاکستان کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان اور آل راؤنڈر فہیم اشراف کی کارکردگی سے بیٹنگ کوچ یونس خان بہت خوش ہیں. یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وہ انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی۔فہیم اشرف اور محمد رضوان نے ماؤنٹ مونگنئی میں پاکستان کی معرکہ آرائی قیادت کی. انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ایک میچور اور سینیئر پلیئر کے روپ میں نظر آرہے ہیں، محمدرضوان اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا۔
یونس خان نے کہا کہ کپتان کی کارکردگی اہمیت رکھتی ہے، پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب یونس خان نے فہیم اشرف کیلئے کہا کہ وہ آلراؤنڈر کا کردار ادا کر رہےہیں، امید ہےفہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، فہیم اشرف کے کھیل میں بہتری آرہی ہے۔یونس خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا، فہیم اشرف کے لیے اسٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو 50 اوورز ہو چکے تھے، ٹاپ آرڈرمیں ایک اچھی پارٹنرشپ ہوجاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔