نیول ہیڈ کوارٹرز (گلف آن لائن) قومی کرکٹر بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخرزمان کو کرکٹ میں پاکستان کے لیے ان کی خدمات اور محکمانہ کارکردگی کے اعتراف میں پاک بحریہ میں لیفٹننٹ کا عہدہ دیا گیا۔ اس حوالے سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی کے عہدیداران کے علاوہ سابق کرکٹرز اور فخر زمان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
فخر نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اپنے کیریئر کے دوران فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کیلئے متعدد اعزازات حاصل کیے۔ ترجمان کے مطابق 2012 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں فخرزمان نے پاک بحریہ کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ جس پر انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے تعریفی سند کا اعزاز بھی دیا گیا۔