اوسلو (گلف آن لائن)ناروے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تیار کردہ امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین نے 29 معمر شہریوں کی جان لے لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔ویکسین لگوانے کے بعد پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔ویکسین لگوانے کے بعد ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھنے میں آئی تھیں۔ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں ؟نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاو کی تیار کردہ ویکسین استعمال کرنے والے 29 افراد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوانے کے بعد جاں بحق ہوانے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔ناروے میں کورونا سے بچاو کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔ ویکسین لگوانے کے بعد دم توڑنے والے افراد کی بابت زیادہ تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئی ہیں۔