اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ترجمانوں نے وزیراعظم کو معاشی اشاریوں میں بہتری پر مباکباد بھی دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔ وزیراعظم عمران خان بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔