اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 52 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 117 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، اس طرح کئی ٹیسٹس میں سے مثبت کیسز کی شرح 4.05 رہی. ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686 ، سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549 ، بلوچستان میں 25 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 195 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 578 ہے۔
Statistics 31 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,223
Positive Cases: 2117
Positivity % : 4.05%
Deaths : 43— NCOC (@OfficialNcoc) May 31, 2021
ملک میں کورونا کے 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 3لاکھ 9 ہزار 488 ، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 44 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 131 ، بلوچستان میں 23 ہزار 753، اسلام آباد میں 74 ہزار 964 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 503 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 358 مصدقہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔