اسلام آباد (گلف آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت کو ناجائز اور ناکام قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، اپوزیشن اتحاد کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ہدف کل تک جو تھا وہی آج ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم گپ شپ کیلئے نہیں بنائی تھی، پی پی پی کے عہدیداروں نے پی ڈی ایم سے استعفے دے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کبھی نہیں کیا لیکن پی پی پی سے ہمیشہ واپس جانے کی بات کی جاتی ہے۔