عثمان بزدار

نیب کاآمدن سے زائداثاثوں پربزدار کے سیکرٹری طاہرخورشید طلب.

لاہور (گلف آن لائن) نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو طلب کر لیا. نیب لاہور نے پنجاب کے اہم بیوروکریٹ اور وزیراعلٰی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔​ جمعے کو نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے مطابق ’طاہر خورشید کو 8 جولائی بروز جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب کے سمن میں لکھا ہے کہ ’طاہر خورشید پر بطور سیکرٹری مواصلات مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ طاہر خورشید پر الزام ہے کہ انہوں نے ’سیکرٹری مواصلات کے عہدے پر ہوتے ہوئے مبینہ طور پر من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دلوائے۔‘​ ’نیب لاہور نے مختلف حکومتی اداروں سے طاہر خورشید کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، اور ایف بی آر، محکمہ ایکسائز، محکمہ ریونیو سمیت متعدد اداروں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ طاہر خورشید کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ طاہر خورشید پنجاب بھر میں ہونے والے تبادلوں کو دیکھتے ہیں اور غیر قانونی تبادلے کرتے ہیں،جبکہ بیورو کریٹس سے پیسے لے کر بھی تقرریاں کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں