فیصل آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ عابد شیر علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘ عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، دل کا دورہ پڑنے پر مرحومہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ عابد شیر علی کی اہلیہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔
My wife passed away انا للہ وانا الیہ راجعون
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) July 5, 2021