اداکار ارجن

فلم ‘کپور اینڈ سنز’ میں فواد کا کردار کرنا چاہتا تھا: اداکار ارجن کپور کا اعتراف

ممبئی (گلف آن لائن) بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ارجن نے کہا کہ اس بات کا علم بہت کم لوگوں کو ہے لیکن میں آج اس کا اعتراف کرنا چاہوں گا کہ میں فواد کا کردار کرنا چاہتا تھا، جس وقت فلم میں فواد کے کردار کو نبھانے کیلئے دیگر اداکاروں پر غور کیا جارہا تھا اس وقت میں نے کپور اینڈ سنز کے ڈائریکٹر شکون بترا کو فون کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں اس لیے میں نے ان سے کہا کہ یہ کردار میں کرنا چاہوں گا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی تھی، میں نے صرف سنا تھا کہ ڈائریکٹر کو فلم میں کسی اداکار کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم کپور اینڈ سنز میں اداکار سدھارتھ ملہوترا، فواد خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، فلم کے دیگر کردار رتنا پاٹھک، رشی کپور اور رجت کپور نے نبھائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں