مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کر دی .

کراچی (گلف آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی. یہ بات کہتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک پروگرام میں پاکستانی سیاست اور خود سیاست میں آنے سے متعلق باتیں کیں۔ میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے۔ میزبان نے مہوش حیات سے سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟ جس پر اداکارہ مہوش نے جواب دیا انشا اللہ۔

مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ یاد رہے اداکارہ میرا نےبھی سیاست میں آنے کی منظوری دے دی ہے اور ان کا بھی پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کرنے کا ارادہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں