لاہور (گلف آن لائن)پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز 2021: دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل ہو گا. پاکستان مشکل کیریبیئن کنڈیشنز میں فتح کے نسخوں کی تلاش کرنے لگا جب کہ ٹیم مینجمنٹ مڈل آرڈر کے استحکام کیلیے فکر مند ہے۔ انگلینڈ میں منعقدہ محدود اوورزکے6میچز میں سے صرف ایک ٹی 20میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی،پہلا ٹی ٹوئنٹی بدھ کو کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز بارش کی مداخلت کے سبب کھلاڑیوں کو ڈیڑھ گھنٹے تک بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا موقع مل گیا،اس دوران سب کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے کوشاں رہے،بیٹسمینوں نے خاص طور پر سلو بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کی مشق جاری رکھی، پیسرز بھی اپنی لائن و لینتھ بہتر بنانے کیلیے سرگرم رہے.