اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 67 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
Statistics 3 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,798
Positive Cases: 3582
Positivity % : 7.19%
Deaths : 67— NCOC (@OfficialNcoc) August 3, 2021
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,043,277 ہوگئی ہے جن میں سے 944,375 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 67 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔