کوروناوائرس

ملک بھر میں مزید 4 ہزار 40 افراد کوروناوائرس کا شکار، 53 افراد جاں بحق.

اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز ملک بھر میں 53 ہزار528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے چار ہزار 40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔ کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی ہے، جن میں سے 9 لاکھ 64 ہزار 404 افراد اس وبا سے چھٹکارہ پاکر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 53 مریض جان کی بازی ہار گئے ، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 23 ہزار 918 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83 ہزار 298 ہے جن میں سے 3 ہزار 805 کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں