بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم پوری دنیا دیکھ رہا ہے لیکن ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے،
میو نخ سٹٰی کو اعزاز حاصل ہے کہ ہر سال سکیورٹی کانفرنس ہوتی ہے، خطاب
فرینکفرٹ (گلف آن لائن) جرمنی کے شہر میونخ میں کشمیر کمیونٹی نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا. تفصیلات کے مطابق جرمنی میںبسنے والے کشمیریوں نے آزادی کشمیر کیلئے بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر روشنی ڈالی گئی.میو نخ سٹی کواعزاز حاصل ہے کہ ہر سال سکیورٹی کانفرنس ہوتی ہے یہاں پر جو بھی پروگرام ہوتا ہے اس کو پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے یہاں پر ہونے والے احتجاج پوری دنیا کی نظر میں ہوتے ہیں.
احتجاج میں ائی یو پاک فرینڈشپ جرمنی کے صدر عنصر محمود بٹ ، چوہدری محمد انور، سیٹھ اکرم، طارق شاہ و دیگر نے شرکت کی. خوشحال خان کے ہمراہ وفد نے احتجاج میں خصوصی شرکت کی عنصر بٹ نے احتجاج میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم پوری دنیا دیکھ رہی ہے لیکن ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے.بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں اقوام متحدہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے احتجاج میں شریک شرکاء نے آزادی کشمیر کے بینرز آویزاں کر رکھے اور آزادی کشمیر کے نعرے لگاتے رہے.