مسلم لیگ

خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر مسلم لیگ(ن ) کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزداربطور چیف ایگزیکٹیو خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ،اس حکومت نے پولیس ریفارمز اور نظام کو تبدیل کرنے کے صرف جھوٹے نعرے لگائے، آج حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پنجاب میں 6,754خواتین اغوائ،1890کو زیادتی ،3,721خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 752بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،خواتین کے ساتھ زیادتی،اغوااور تشدد کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں پیش آئے ۔

انہوںنے کہا کہ پولیس کی کارکردگی اور روایتی طریقہ بھی ایسے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،لاہور میں پھر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،پنجاب میں لاء اینڈ آڈر کی صورتحال انتہائی تشویشناک صورتحال حد تک بگڑ چکی ہیں،کوئی بھی حکومتی عہدیدار یا افسر اپنی ذمہ داری پوری کو نہیں کررہا ،پنجاب آج مکمل طور پر لاوارث اور بے سہارا صوبہ بن چکا ہے ،پولیس افسران تبدیل کرنے سے نظام بہتر نہیں ہوسکتا،جب صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وٹس ایپ پر چلے گا تو صورتحال ایسی ہی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں