لاہور(گلف آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئے روز پیشیاں بھگتنے والے شریف خاندان کو کم از کم عدالتی آداب تو ازبر ہونے چاہئیں،بیگم صفدر اعوان خود کو ہر قسم کی پابندی اور قانون کی پاسداری سے آزاد نہ سمجھیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیگم صفدر اعوان نے آگے آنے کے چکر میں چچا کو سر عام این آر او مانگنے پر مجبور کر دیا،آج لیگی ورکر زکنفیوز ہیںکہ بیگم صفدر اعوان کی سنے یا شہباز شریف کا ساتھ دیں۔پارٹی صدر کی بات کو ترجمان کی جانب سے ان کی ذاتی رائے قرار دے کر رد کر دینا (ن)لیگ میں ہی کو سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ لیگی صفوں میں اتحاد نہیں رہاوہ کیسے پی ڈی ایم کی قیادت کیسے کر سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ انگلی کے اشارے سے ٹرانسفر اور معطلیاں کرنے والے آج انتظامی ٹرانسفرز پر کیوں تڑپ رہے ہیں،آج انتظامیہ پہلے سے کئی گنا متحرک ہیں۔ زینب قتل کیس، لاہور موٹروے اور گریٹر اقبال پارک کیسز حل کرنے کی میعاد سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پو ہوں گے اور پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے۔