شہباز شریف فیملی

شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر وکلا ء سے حتمی دلائل طلب

لاہور(گلف آن لائن)احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکلا ء سے حتمی دلائل طلب کرلئے ۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی ۔

نیب کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی جس میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا،ایسے اثاثے بھی منجمد کر دئیے گئے جس سے ہمارے بزنس پارٹنر متاثر ہوئے، عدالت کااثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے،استدعا ہے کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قراردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں