اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج او غم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری اور کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیا ۔
انہوںنے کہاکہ کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اورگیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہوسکوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سید علی گیلانی کی وفات سے مقبوضہ وادی آج ایک عظیم رہنماء اور بزرگ سے محروم ہو گئی ـانہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی نے انتہائی بہادری اور عزم سے بھارتی ظلم اور بربریت کا مقابلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ان کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،سید علی گیلانی ایک انتہائی مخلص، نڈر اور بہادر رہنما تھے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ان کے درجات بلند کرے۔