مسرت جمشید چیمہ

پیپلزپارٹی کے منشور میں سوائے کرپشن کے طریقوں کے کچھ ہے جسے کاپی کیا جا سکے؟’مسرت جمشیدچیمہ

لاہور(گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں سوائے کرپشن کے طریقوں کے کچھ ہے جسے کاپی کیا جا سکے ؟، بلاول بھٹواپنی اتحادی مسلم لیگ(ن) پر توالزام تراشی نہ کریں کیونکہ دونوںنے ایک دوسرے کی کرپشن کے منشور اورماڈل کو کاپی کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی نے اگر اب سیاست کرنی ہے توانہیں وزیر اعظم عمران خان کے شفافیت کے متعارف کرائے گئے ماڈل کو اپنانا ہوگابصورت دیگر ان کی سیاست بنجر ہی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کا یہ بیان کہ پیپلز پارٹی کے منشورکو مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف نے کاپی کیا ہے انتہائی مضحکہ خیز ہے ،قوم سوال کرتی ہے آپ کے منشورمیں سوائے کرپشن کے طریقوں کے اورہے ہی کیا۔

بلاول بھٹوکرپشن کے اتحادی مسلم لیگ(ن) پر توالزام تراشی نہ کریں ،دونوںنے تواقتدار کی باریاںلینے ،ایک دوسرے کی کرپشن کے ماڈل کو کاپی کرنے اور اس پر پردہ ڈالنے کیلئے بھرپور کام کیا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی او رمسلم لیگ(ن) نے اب سیاست کرنی ہے توانہیں کرپشن سے تائب ہو کر عمران خان کے متعارف کرائے گئے شفافیت کے ماڈل کو اپنانا ہوگا بصورت دیگر ان کی سیاست یونہی اندھیروںمیں بھٹکتی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں